اتوار کی شام برطانوی مسلمان خواتین نے ٹوئٹر کے رجحان ہیش ٹیگ #traditionally submissive یعنی ’روایتی فرمانبردار‘ استعمال کرتے ہوئے اپنی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔
لاطینی ممالک میں وزارت صحت کی طرف سے عورتوں کو حمل میں تاخیر کرنے کی سفارشات اس وقت پیش کی گئیں ہیں، جب برازیل میں چھوٹے سر کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
لاطینی ثقافت میں لڑکی کی پندرہویں سالگرہ کی تقریب پر بڑا جشن منانے کی روایت ہے اس تقریب کو 'کوئن سینیرا جشن' کہا جاتا ہے، جس میں لڑکی کو بچپنے سے بالغ عمر میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
زیادہ غصہ کرنے والے افراد کےدماغ کے فرنٹو لیمبک ڈھانچے میں گرے میٹر سرمئی مواد کا حجم نمایاں طور پر کم ہوتا ہے، دوسرے لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان لوگوں کا 'جذباتی دماغ' چھوٹا ہوتا ہے۔
مس واشنگٹن یو ایس اے تنظیم کےحکام کا کہنا ہے کہ اسٹورمی کیفیلر نے مس واشنگٹن امریکہ کے طور پر استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد مقابلہ حسن کی رنر اپ حسینہ کیلسی شیمٹ کو 13 جنوری کو مس واشنگٹن 2016ء کا تاج سونپ دیا گیا۔
وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے نئی پالیسیوں کے ایک سلسلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن مسلمان خواتین کو انگریزی میں بہتری لانی ہو گی ورنہ انھیں ملک سے بے دخل ہونے کے لیے تیار ہونا پڑے گا۔
اینی زیدی نے حال ہی میں سنڈے ٹائمز اور اسکائی نیوز کی طرف سے اسپورٹس وومن آف دا ائیر کے لیے ٹیلی وژن کی پہلی اسپورٹس صحافی کے نام سے منسوب 'ہیلن رولاسن' ایوارڈ جیتا ہے۔
شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے سے متعلق قانون سازی میں وزیراعظم مدد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اینٹی آنر کرائم بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے مزید آواز بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
صوبہٴ پنجاب میں 150 خواتین نے موٹر سائیکلوں کی باقاعدہ ریلی نکالی، جس کا مقصد خواتین کو موٹرسائیکل کی سواری کی جانب گامزن کرکے یہ بتانا تھا کہ موٹرسائکل صرف مردوں کی سواری نہیں بلکہ اسے خواتین بھی چلا سکتی ہیں
جرمن ماہرین معاشیات یہ اندازا لگانا چاہتے تھے کہ کیا لوگوں کو کرئیر میں ترقی یا رومانوی رشتے میں سے کسی ایک کو چننے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔
یہ ڈیزائنرز عبایا اور حجاب گل داؤدی، پولکا ڈاوٹ اور گلاب کے پھولوں کےپرنٹوں میں دستیاب ہے جبکہ کچھ ملبوسات کےلیے اطالوی ریشم اور نفیس لیس کا استعمال کیا گیا ہے۔
30 سالہ ابتہاج محمد 2016ء کے اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے تربیت حاصل کر رہی ہیں، جو اس سال اگست کے مہینے میں ریو ڈی جینیرو میں ہو رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں