لانگ آئی لینڈ میں مارچ میں نافعہ اکرام پر نامعلوم شخص نے تیزاب سے حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے ان کا چہرہ جھلس گیا تھا اور کئی ہفتے اسپتال میں رہنا پڑا ہے۔
جسمانی کمی یا معذوری کا شکار افراد کی صلاحیتوں کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ لیکن کراچی کی زنیرہ طارق کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔ وہ بچپن سے مختلف ضرور تھیں لیکن زنیرہ وہ سب کچھ حاصل کر چکی ہیں جو ایک عام شخص خواہش کرتا ہے۔ ملیے ایسی باہمت خاتون سے جو کامیاب بزنس وومن ہیں اور ٹیچر بھی۔
زنیرہ اس وقت امریکہ میں فیشن بوتیک چلا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چلڈرن ویئر کے بزنس کے ساتھ ساتھ آن لائن ٹیوٹرنگ کا کام بھی کر رہی ہیں۔
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ منگل کے روز منی ایپلس کے سابقہ پولیس افسر ڈیرک شاؤن کے خلاف جارج فلائیڈ کے قتل کے مقدمے میں جو فیصلہ آیا ہے یہ انصاف کی جانب ایک قدم ہے اور سوشل میڈیا پولیس تشدد کو روکنے میں ایک اہم ہتھیار ہے۔
بلوچستان کی سونیا مصطفیٰ فٹ بال کی عالمی تنظیم 'فیفا' کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والی پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون ریفری ہیں۔ پاکستان کے فٹ بال ٹورنامنٹس میں عموماً مرد ریفری نظر آتے ہیں لیکن سونیا خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کے میچز میں بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ کوئٹہ سے مرتضیٰ زہری کی رپورٹ۔
گزشتہ ایک سال کے دوران افغانستان میں خواتین صحافیوں پر حملوں کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ ان حملوں کے پیشِ نظر خواتین صحافیوں نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات میں انہیں بھی شامل کیا جائے تاکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
سوشل میڈیا پر بہت سے طلبا شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ 'کینسل' کلچر لوگوں کو نسلی، صنفی، سیاسی نظریات، عمر اور طبقات کی بنیاد پر تقسیم کرنے میں بہت آگے نکل گیا ہے۔
امریکہ میں 'سسٹر ہڈ آف سلام شلوم' نامی ایک تنظیم یہودی اور مسلمان خواتین ایک دوسرے سے ملاتی ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے مذاہب اور رہن سہن کے بارے میں جان سکیں۔ نخبت ملک کی رپورٹ میں دیکھیے کہ دونوں مذاہب کے ماننے والوں کو کیا چیلنجز درپیش ہیں اور یہ تنظیم کیسے کام کر رہی ہے؟
عرب شاہ سات سال تک آٹو رکشے کے ذریعے لگ بھگ 100 طالبات کو اسکول کے لیے مفت سواری فراہم کرتے رہے ہیں۔ عرب شاہ نے گاڑی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے مالی تعاون سے خریدی ہے۔
آج کے لائف تھری سکسٹی میں صبا شاہ خان ملوا رہی ہیں پاکستان کی سابق ٹی وی آرٹسٹ، میزبان اور ماڈل عائشہ عالم خان سے جو آج کل ہیوسٹن میں ہیلتھ اینڈ ویلنیس کوچ ہیں اور جاننے کی کوشش کی ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا سبب بنے والے اصولوں کے بارے میں۔
ستائیس سالہ نورا المطروشی ایک مکینکل انجینئر ہیں اور وہ اس وقت ابو ظہبی کی نیشنل پیٹرولیم کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں۔
زندگی میں چیلنجز کا سامنا تو ہر کسی کو کرنا پڑتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے جسمانی چیلنجز کو کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیتے۔ اثنا جاوید ایک ایسی ہی خاتون ہیں جو دونوں بازوؤں سے محروم ہیں لیکن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر مہارت دکھا رہی ہیں۔ گیتی آرا کی رپورٹ۔
مزید لوڈ کریں