'سِمپلی امریکہ' میں آج کا موضوع امریکہ میں عید کی خریداری ہے۔ پاکستان میں تو اس سال چاند رات کے میلے نہیں سجے لیکن امریکہ میں اس سال عید پر کیا ہو رہا ہے؟ بتا رہی ہیں فائزہ بخاری اس ہفتے کے 'سِمپلی امریکہ' میں۔
زوم پر ہونے والی کلاسز سے غیر حاضر رہنے والے بچوں کی تعداد کے مسلسل بڑھنے کے باعث اساتذہ اور مدرسین میں تشویش پھیل گئی ہے۔
پاکستان کے 19 سالہ شہروز کاشف دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ’ایورسٹ‘ سر کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والے سب سے کم عمر پاکستانی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے پاس تھا جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو 22 سال کی عمر میں 2013 میں سر کیا تھا۔
سروے کے مطابق، بچوں میں حاضر دماغی کا فقدان، عدم دلچسپی، تنہائی، پریشانی اور افسردگی جیسے مسائل دیکھے گئے ہیں۔
ایران اور ترکمانستان کی سرحد کے قریب آغ مزار کے گاؤں سے تعلق رکھنے والی مریم نے دوسری لڑکیوں کی طرح گھر میں بیٹھنے کے بجائے گاڑیوں کی مرمت کا کام سیکھا۔
پاکستان میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث سخت پابندیاں پھر لاگو کر دی گئی ہیں۔ کیا کرونا وائرس صرف پابندیوں پر عمل درآمد میں کمی کے باعث پھیل رہا ہے یا اس کی کچھ اور وجوہات بھی ہیں؟ جانتے ہیں متعدی امراض کی ماہر ڈاکٹر بشریٰ جمیل سے وائس آف امریکہ کی صبا شاہ خان کی گفتگو میں۔
پاکستان میں صحافت کے شعبے میں خواتین کی تعداد بمشکل پانچ فی صد ہے۔ ان خاتون صحافیوں کو رپورٹنگ میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ موضوع کے چناؤ سے جگہ کے تعین تک ہر فیصلے سے پہلے انہیں اپنے تحفظ کا سوچنا پڑتا ہے۔ پشاور سے عمر فاروق ملوا رہے ہیں دو ایسی ہی خواتین صحافیوں سے جو ڈری نہیں بلکہ ڈٹی ہوئی ہیں۔
کشمیر میں خونریزی کا پہلا اور سب سے المناک نتیجہ یہ برآمد ہوا ہے کہ ہزاروں خواتین نوجوانی میں بیوہ ہو گئی ہیں اور یتیموں کی تعداد اس سے دگنی یا تین گنا ہے۔
وائس آف امریکہ کا مستقل سلسلہ 'لائف 360' صحت مند زندگی گزارنے کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہے۔ رمضان میں پروفیشنل کھلاڑی پریکٹس کیسے کرتے ہیں؟ صبا شاہ خان ہمیں لے جا رہی ہیں اسکواش کورٹ میں جہاں نوجوان کھلاڑی شاہ جہان خان روزے میں اپنے چیمپئن والد زرک خان کے نقش قدم پر چلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
حقوق انسانی کے سرگرم افغان کارکنوں کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے طالبان سے پیشگی ضمانتیں لی جائیں۔
امریکہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب صدارتی خطاب کے دوران دو خواتین ایک ساتھ کانگریس کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔
لانگ آئی لینڈ میں مارچ میں نافعہ اکرام پر نامعلوم شخص نے تیزاب سے حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے ان کا چہرہ جھلس گیا تھا اور کئی ہفتے اسپتال میں رہنا پڑا ہے۔
مزید لوڈ کریں