امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر، جنرل ایچ آر مک ماسٹر نے منگل کے روز کہا ہے کہ قطر کی طرح ترکی شدت پسند نظریہ پھیلانے کے لیے رقوم کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے۔ ادھر، ترکی کی وزارتِ خارجہ نے مک ماسٹر کے بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے، اِسے ’’حیران کُن، بے بنیاد اور ناقابلِ قبول‘‘ قرار دیا