پیر کے روز، باضابطہ طریقہٴ کار کے مطابق، ہر ریاست اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے الیکٹرز نے اپنا اپنا ووٹ ڈالا، اور جیسا کہ توقع تھی، چار برس کے لیے امریکی سربراہ کے چناؤ کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 270 سے زائد رہی
کانگریس میں مولوینی وفاقی اخراجات میں کٹوتیوں کے پرجوش حامی ہیں۔
منتخب امریکی صدر نے آرلینڈو میں ایک ریلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کو مضبوط بنائیں گے اور ملکی معیشت کو مستحکم کریں گے۔
اس مہم کا روح رواں، ’ہیملٹن الیکٹرز‘ گروپ ہے، جسے الیگزینڈر ہیملٹن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، جو امریکہ کے بانیوں میں سے تھے، اور الیکٹورل کالج وضع کرنے والوں میں سرفہرست تھے
انہوں نے کہا کہ،" ان میں سے کچھ (اقدام) واضح ہوں گے اور ان کے بارے میں بتایا جائے گا، لیکن بعض ایسے نہیں ہوں گے۔"
پیری انتہائی قدامت پسند ہیں۔ ممکن ہے کہ وہ محکمہ توانائی کی سمت بدل دیں، جب کہ صدر براک اوباما کا دھیان قابل تجدید توانائی پر مرتکز رہا ہے۔ تیل کی دولت سے مالا مال ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے پیری کا دھیان تیل اور روایتی ایندھن پر لگا ہوا ہے
لیکن تاحال یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ کس حد تک خود کو ان کمپنیوں سے دور رکھیں گے اور "نئے معاہدے نہ کرنے" کے بیان کے زمرے میں کونسی کاروباری سرگرمیاں مراد ہیں۔
وسکانسن کے الیکشن کمیشن کے مطابق یہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل 88 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور ایک ای میل میں کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ عمل پیر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
بین کارسن پہلے سیاہ فام امریکی ہیں جنہیں ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی مستقبل کی کابینہ میں شامل کیا ہے۔
مزید لوڈ کریں