ہوم لینڈ سیکیورٹی کے عہدے داروں نے یہ کارروائیاں کم از کم چھ ریاستوں میں کیں جن میں اٹلانٹا، شکاگو، نیویارک اور لاس اینجلس جیسے شہر شامل تھے اور وہاں سے 160 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا ۔
حکومت گزشتہ چند سالوں سے مدارس میں اصلاحات اور انھیں مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے کوشاں رہی ہے۔
سن 2014 میں سابق صدر براک أوباما نے ہم جنس پرستوں اور ٹرانس جینڈرز کو وفاقی ملازمتیں اور ٹھیکے فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مسٹر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ روس اور صدر پوٹن کے ساتھ امریکہ کے تعلقات صدر براک اوباما کے عہد کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوں۔
واشنگٹن میں احتجاجی مظاہروں کی طرح خواتین کی حقوق کی تنظیموں اور شہریوں کے حقوق کے سرگرم کارکنوں اور ماحولیات کے لیے کام کرنے والوں نے صدر ٹرمپ کااقتدار شروع ہونے کے ساتھ دنیا بھر میں مظاہرے کیے.
ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ایس اور دوسرے انتہاپسند دہشت گرد گروپس کو شکست دینا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔
ویٹیکن سے جاری ہونے والے پوپ فرانسس کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں غریبوں، بے یارومدد گاروں اور ضرورت مندوں کے لیے امریکہ آگے بڑھتا رہے۔
وہائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر یہ بیان جمعے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے چند ہی منٹوں کے بعد شائع کیا گیا۔
مزید لوڈ کریں