نائجیریا کے صدر بوھانی نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ بوکوحرام کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ’’بے نقاب دہشت‘‘ کے نام سے چار حصوں پر مشتمل سیریز کے اس چوتھے اور آخری حصے میں نائجیریا کے اُن شہریوں کی کہانیاں اور اُمیدیں پیش کی جا رہی ہیں جو دہشت گردی کی اس فضا میں زندہ رہنے میں کامیاب ہو گئے۔
بوکوحرام نے مذہب کے نام پر نائجیریا بھر میں موت اور تباہی کی داستانیں رقم کی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اسلام جو ایک امن پسند مذہب ہے، وہ کیسے اس قدر ظلم و بربریت کا جواز پیش کر سکتا ہے۔ دیکھیے ’’بے نقاب دہشت‘‘ کے نام سے چار رپورٹوں کی اس سیریز کی تیسری رپورٹ۔
دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے 2014 اور 2015 میں نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے پر قبضہ کرکے اسلامی ریاست کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ’’بے نقاب دہشت‘‘ کے عنوان سے اس سیریز کے دوسرے حصے میں بوکو حرام کی ایک خفیہ ویڈیو میں ناکام دہشت گرد حملے اور رات کی تاریکی میں ہلاکت خیز واپسی کی تفصیل پیش کی جا رہی ہے۔
نائجیریا میں بوکوحرام کے ساتھ سات برس سے جاری تنازعے کے نتیجے میں اب تک 18,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وی او اے نے بوکو حرام کی طرف سے خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیوز حاصل کی ہیں۔ جن میں شمال مشرقی نائجیریا پر بوکوحرام کے قبضے کے دوران نہتے شہریوں کے خلاف اس کے ظالمانہ تسلط کو تفصیل سے دکھایا گیا ہے۔