پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی میں کرونا وائرس کی علامات پائی گئی تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ نفع نقصان سے زیادہ انسانی زندگی کی زیادہ اہمیت ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو سپر لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ یہ فیصلہ لیگ میں شامل ایک غیر ملکی کھلاڑی میں کرونا وائرس کی علامات پائے جانے کے بعد کیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کا پہلا سیمی فائنل منگل کو قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا۔ کرونا وائرس کے پیشِ نظر یہ میچ بھی تماشائیوں کے بغیر ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ وہ تماشائیوں کو مِس تو کریں گے لیکن لوگوں کی صحت میچ سے زیادہ ضروری ہے۔
لاہور قلندر نے اتوار کو اہم میچ میں ٹاپ ٹیم ملتان سلطان کو واضح فرق سے ہرا دیا، کرس لین کی جارحانہ سنچری۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراجی کنگز کے خلاف جاندار فتح کے باوجود زلمی سے رنز اوسط کی بنیاد پر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
اس میچ کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم کے 14 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ وہ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ پشاور زلمی کے 10 میچ مکمل ہوگئے ہیں اور وہ 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز کے 9، لاہور قلندرز کے 8 اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 7،7 پوائنٹس ہیں۔
کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان سپر لیگ کے باقی میچ تماشائیوں کے بغیر منعقد کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے پر شائقین کرکٹ کے تاثرات دیکھئے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو پیش کش کی تھی کہ وہ اگر واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے پہلی دستیاب پروازوں سے واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چار میچ باقی رہ گئے ہیں جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلی چار ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔
وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے حکومتی فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ البتہ میڈیا، پروڈکشن ٹیموں اور دیگر ضروری اسٹاف پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
مزید لوڈ کریں