ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لگوانے کے بعد گزشتہ ماہ 24 مارچ تک شریانوں میں خون جمنے کے 22 اور پلیٹ لیٹس میں کمی کے آٹھ کیسز سامنے آئے تھے۔
کرونا وبا کی وجہ سے اسرائيل نے سیاحوں پر فضائی پابندياں برقرار رکھنے کا فيصلہ کيا ہے جس کے باعث دنيا بھر سے آنے والے مسيحی زائرين اس سال ايسٹر پر مقدس سر زمين پر واقع تاریخی مقامات کی زیارت نہيں کر پائيں گے۔ مزید دیکھیے اس رپورٹ میں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اپنے پہلے 100 دنوں میں کرونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے پیشِ نظر ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، لہذٰا کرونا وبا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
برازیل میں ایک موسیقار اسپتال میں وائلن بجا کر طبی عملے اور مریضوں کی پریشانی دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب برازیل میں کرونا وائرس سے تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور طبی عملہ دباؤ کا شکار ہے۔ یہ نوجوان موسیقی کے ذریعے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ضلع بڈگام کے ایک اسکول ٹیچر میں بدھ کو وائرس کی تصدیق کے بعد اسکول میں تدریسی عمل معطل کر دیا گیا ہے۔
امریکہ میں طبی ماہرین کی بارہا يقين دہانی کے باوجود کئی سیاہ فام شہری اب بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ويکسين لگوانے ميں یا تو احتیاط کر رہے ہیں یا وہ اسے لگوانا ہی نہیں چاہتے۔ ايسا کيوں ہے؟ جانیے۔
چودہ ملکوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی ابتدا کے بارے میں عالمی ماہرین کی رائے بہت تاخیر سے سامنے آئی ہے جب کہ ماہرین کو تحقیقات کے لیے ملنے والی مکمل رسائی، اصل ڈیٹا اور سیمپلز پر تحفظات ہیں۔
بھارت میں حکومت کے لیے معیشت کو کرونا بحران سے پہلے کی سطح پر بحال کرنا ایک چیلنج ہے۔ ایک سال پہلے ملک میں سخت لاک ڈاؤن لگا تو لاکھوں مزدوروں کی نقل مکانی کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ اگرچہ اب زیادہ تر مزدور شہروں کو لوٹ آئے ہیں لیکن بہت سے اب بھی روزگار کی تلاش میں ہیں۔
ورچوئل ریئلٹی ٹیکنالوجی کے پاس ابھی ڈیٹا کی کمی ہے مگر اس پر کام کرنے والے ڈیویلپرز اور سافٹ وئیر انجنئیرز عالمی وبا کے دوران اس میں خاص دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ نئے صارفین کا دباو بھی بڑھ رہا ہے۔
نیویارک کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے امریکی شہروں میں سے ایک ہے۔ جہاں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عائد پابندیوں نے کئی کاروبار متاثر کیے ہیں۔ سیاحت کے لیے مشہور نیویارک شہر کی سیر کرانے والے ٹوور بس آپریٹرز کس حال میں ہیں؟ دیکھیے آؤنشمن آپٹے کی رپورٹ میں۔
جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اس وقت وبا کے ساتھ ہماری زندگی اور موت کی دوڑ جاری ہے۔ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اور کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید لوڈ کریں