بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں پیر کو کرونا کے مزید ایک لاکھ تین ہزار 558 کیس رپورٹ ہوئے۔ اس سے قبل صرف امریکہ اور برازیل میں ہی یومیہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرتی رہی ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بنیادوں پر ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا ہے جس کے بعد سیکڑوں نوجوان ویکسین لگوانے پہنچ گئے۔
53 سالہ اداکار نے کہا ہے کہ آج صبح ان کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ قرنطینہ میں ہیں اور ضروری طبی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔
ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لگوانے کے بعد گزشتہ ماہ 24 مارچ تک شریانوں میں خون جمنے کے 22 اور پلیٹ لیٹس میں کمی کے آٹھ کیسز سامنے آئے تھے۔
کرونا وبا کی وجہ سے اسرائيل نے سیاحوں پر فضائی پابندياں برقرار رکھنے کا فيصلہ کيا ہے جس کے باعث دنيا بھر سے آنے والے مسيحی زائرين اس سال ايسٹر پر مقدس سر زمين پر واقع تاریخی مقامات کی زیارت نہيں کر پائيں گے۔ مزید دیکھیے اس رپورٹ میں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اپنے پہلے 100 دنوں میں کرونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے پیشِ نظر ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، لہذٰا کرونا وبا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
برازیل میں ایک موسیقار اسپتال میں وائلن بجا کر طبی عملے اور مریضوں کی پریشانی دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب برازیل میں کرونا وائرس سے تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور طبی عملہ دباؤ کا شکار ہے۔ یہ نوجوان موسیقی کے ذریعے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ضلع بڈگام کے ایک اسکول ٹیچر میں بدھ کو وائرس کی تصدیق کے بعد اسکول میں تدریسی عمل معطل کر دیا گیا ہے۔
امریکہ میں طبی ماہرین کی بارہا يقين دہانی کے باوجود کئی سیاہ فام شہری اب بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ويکسين لگوانے ميں یا تو احتیاط کر رہے ہیں یا وہ اسے لگوانا ہی نہیں چاہتے۔ ايسا کيوں ہے؟ جانیے۔
چودہ ملکوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی ابتدا کے بارے میں عالمی ماہرین کی رائے بہت تاخیر سے سامنے آئی ہے جب کہ ماہرین کو تحقیقات کے لیے ملنے والی مکمل رسائی، اصل ڈیٹا اور سیمپلز پر تحفظات ہیں۔
بھارت میں حکومت کے لیے معیشت کو کرونا بحران سے پہلے کی سطح پر بحال کرنا ایک چیلنج ہے۔ ایک سال پہلے ملک میں سخت لاک ڈاؤن لگا تو لاکھوں مزدوروں کی نقل مکانی کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ اگرچہ اب زیادہ تر مزدور شہروں کو لوٹ آئے ہیں لیکن بہت سے اب بھی روزگار کی تلاش میں ہیں۔
مزید لوڈ کریں