سی ڈی سی کی ڈائریکٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار پیش کئے جن کے مطابق پچھلے ایک ہفتے میں امریکہ میں 2.3 فیصد کے اضافے سے 62 ہزار 878 کیسز اوسطاً روزانہ سامنے آ رہے ہیں۔
بھارت میں جمعرات کو کرونا وائرس کا لاکھ 27 ہزار کیسز سامنے آئے۔ وبا کی حالیہ لہر کے دوران دنیا میں کسی بھی ملک میں یہ ایک روز میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اس کے علاوہ مسلسل تین روز سے بھارت میں ایک لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ ہو رہے ہیں۔
کرونا ویکسین بنانے والی کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کووڈ-19 ویکسین 12 سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو محفوظ رکھنے میں 100 فی صد کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں بچوں کے لیے ویکسین کو اہم کیوں سمجھا جا رہا ہے؟ جانتے ہیں صبا شاہ خان سے۔
بدھ کو برطانیہ کے 'دی لینسیٹ سائیکائٹری جرنل' میں شائع ہونے والی تحقیق میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد کرونا سے صحت یات ہونے والے مریضوں کی صحت کے ریکارڈز کا مطالعہ کیا گیا
کرونا وبا کے دور میں سوئٹزرلینڈ میں ایک اسٹارٹ اپ فضائی سفر کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ فضائی سفر پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے یہ اسٹارٹ اپ اگرچہ دہائیوں پرانی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے مگر اس میں کچھ نیا بھی ہے۔ دیکھیے اس رپورٹ میں۔
بالی وڈ فلم اسٹار قطرینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے سے اسپتالوں پر کتنا دباؤ ہے اور کیا اسلام آباد کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے کیے گئے انتظامات کافی ہیں؟ پاکستان میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال بتا رہی ہیں گیتی آرا انیس۔
بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں پیر کو کرونا کے مزید ایک لاکھ تین ہزار 558 کیس رپورٹ ہوئے۔ اس سے قبل صرف امریکہ اور برازیل میں ہی یومیہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرتی رہی ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بنیادوں پر ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا ہے جس کے بعد سیکڑوں نوجوان ویکسین لگوانے پہنچ گئے۔
53 سالہ اداکار نے کہا ہے کہ آج صبح ان کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ قرنطینہ میں ہیں اور ضروری طبی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔
ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لگوانے کے بعد گزشتہ ماہ 24 مارچ تک شریانوں میں خون جمنے کے 22 اور پلیٹ لیٹس میں کمی کے آٹھ کیسز سامنے آئے تھے۔
کرونا وبا کی وجہ سے اسرائيل نے سیاحوں پر فضائی پابندياں برقرار رکھنے کا فيصلہ کيا ہے جس کے باعث دنيا بھر سے آنے والے مسيحی زائرين اس سال ايسٹر پر مقدس سر زمين پر واقع تاریخی مقامات کی زیارت نہيں کر پائيں گے۔ مزید دیکھیے اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں