غزہ میں امداد کی ترسیل کم ہوتی جا رہی ہے کیوں کہ سات ماہ سے جنگ کے شکار فلسطینی علاقے غزہ کے جنوبی شہر رفح کی مصر کی سرحد کے ساتھ دو اہم گزرگاہیں پیر کو بھی بند رہیں۔
سیلیوان نے کہا کہ ہمارا نہیں خیال کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قتل عام ہے۔ ہم اس رائے اور سوچ کو سختی سے مسترد کر چکے ہیں۔
اردوان نے کہا کہ "ہم حماس کو دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتے... حماس کے 1,000 سے زائد ارکان ہمارے ملک بھر کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔" ترکیہ کے ایک اہلکار نے بعد میں کہا کہ اردوان نے غلطی سے یہ کہا تھا اور ان کا مطلب تھا کہ غزہ کے 1000 شہری ترکیہ میں زیر علاج ہیں، حماس کے ارکان نہیں۔
عراق میں 29 منصوبوں کے لیے تیل اور گیس کے لائسنسوں کا مقصد بنیادی طور پر ملک کے اندر استعمال کے لیے ان کی پیداوار کو بڑھانا ہے، اس میں 20 سے زیادہ جو کمپنیاں پری کوالیفائی کر رہی ہیں، ان میں یورپی، چینی، عرب اور عراقی گروپ شامل ہیں۔
سابق چینی ایجنٹ نے آسٹریلوی نشریاتی ادارے کو بتیا یہ ہے بیجنگ میں خفیہ پولیس کس طرح انہیں بھارت، تھائی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت بیرونِ ملک مقیم مخالفین اور ناقدین کو نشانہ بنانے کے احکامات جاری کرتی تھی۔
امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے شہر رفح میں پیش قدمی کرتے ہوئے وہاں پناہ لینے والے دس لاکھ سے زیادہ فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے کوئی قابلِ عمل منصوبہ پیش نہیں کیا۔
اسرائیل نے شمالی غزہ میں سب سے بڑے مہاجرین کیمپ جبالیہ کے کے مشرق میں اتوار کو ٹینک بھیج دیے ہیں۔ قبل ازیں رات بھر کی جانے والی بمباری اور زمینی کارروائی میں متعدد فلسطینی ہلاک اور کئی درجن زخمی ہونے کی رپورٹس موصول ہوئی تھیں۔
نیپال کی سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دیگر بلند پہاڑوں کو سر کرنے کے لیے کوہ پیماؤں کو محدود پیمانے پر اجازت نامے جاری کرے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ہتھیاروں پر اسرائیل کے انحصار کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز جن ہتھیاروں کو استعمال کر رہی ہیں، ان کا استعمال بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اسرائیل کی ذمہ داریوں سے مطابقت نہیں رکھتا جوشہری نقصانات کو کم سے کم رکھنے کے بارے میں ہیں
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز، مبینہ طور پر کابینہ نے اس وقت پارلیمنٹ میں آنے سے انکار کر دیا جب قانون سازوں نے اپنے ایک ساتھی کے ان ریمارکس کو حذف کرنے سے انکار کر دیا جن میں مبینہ طور پر شیخ مشعل کی توہین کی گئی تھی۔ کویتی قانون میں امیر پر کسی بھی قسم کی تنقید کی ممانعت ہے۔
اسرائیل طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا قریبی اتحادی اور سب سے زیادہ اسلحہ حاصل کرنے والا ملک ہے۔ اس کے بعد جرمنی، اٹلی، برطانیہ، کینیڈا اور کئی دوسرے ملک بھی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والوں میں شامل ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available