مغربی افغانستان میں، قازقستان اور ترکمانستان کے درمیان ایک خشک بندرگاہ بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ وہاں سے تجارتی سامان پاکستان اور بھارت کی سمندری بندرگاہوں تک پہنچایا جائےگا جہاں سے آگے ترسیل ہو سکے گی۔ رپورٹ کی تفصیل خالد حمید کی زبانی۔۔۔۔۔۔۔پروگرام ہے خبروں سے آگے
حکومتِ پاکستان نے سائبر کرائمز کی تحقیقات کے لیے 'نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی' کے نام سے الگ ادارہ قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ سائبر کرائم کی تحقیقات کی نئی ایجنسی وفاقی وزارتِ داخلہ کے ماتحت ہوگی ۔ ایم ۔بی سومرو اورمحمد ثاقب کی رپورٹوں کےساتھ خالد حمید، پروگرام ہے خبروں سے آگے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے الزام لگایا ہے کہ تین ہمسایہ ممالک افغانستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم 'داعش' کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔ اسی معاملے پر نذر الاسلام کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں خالد حمید۔
پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد دو کروڑ 60 لاکھ تک بڑھ چکی ہے اور یہ وہ سنگین معاملہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے نمائندے علی فرقان کی رپورٹ خالد حمید کی زبانی۔
ملک کی معیشت میں کئی ماہ بعد بحالی کے کچھ آثار ظاہرہونا شروع ہوئے ہیں جس پرحکام کی جانب سے اسے کامیابی کے طورپربیان کیا جارہا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ استحکام کی نئی علامات کو پنپنے اورایک عام شہری تک اس کے ثمرات پہنچانے کے لیے پالیسیوں میں تسلسل اور مستقل مزاجی کی اشد ضرورت ہے۔
پاکستان میں حالیہ بارشوں سے صوبۂ خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مجموعی طور پر صوبے میں ساٹھ سے زائد افرادجان سے گئے جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ فخر کاکا خیل کی رپورٹ، خالد حمید کی زبانی۔۔۔۔۔
حزب اللہ ان بڑے غیر ریاستی گروپس میں شامل ہے جس کے پاس اسلحے اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ موجود ہے۔ یہ لبنانی عسکری تنظیم خطے میں ایران کے بنائے گئے ’مزاحمتی گروپ‘ کا حصہ ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سرگرم ہیں۔ اس عسکری تنظیم کے پاس کیسے ہتھیار ہیں؟ بتا رہے ہیں خالد حمید خبروں سے آگے میں۔
بھارت میں ووٹنگ سے پہلے انتخابی جلسوں میں ایک جملہ ضرور سنائی دیا، "گھر میں گھس کر ماریں گے" جس کے بعد نئی دہلی میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا مبینہ دہشت گردوں کو دوسرے ملکوں میں داخل ہو کر ہلاک کرنا بھارت کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے؟ سہیل انجم کی رپورٹ کے ساتھ خالد حمید
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی اور بارش کو ایک ماہ سے زائد وقت گزرنے کے باوجود سرکاری سطح پر گوادر میں ہونے والے نقصان کا درست تخمینہ سامنے نہیں آ سکا ہے۔ جی ایم بلوچ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ ،خالد حمید پروگرام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خبروں سے آگے
نو مئی 2023 کو عسکری تنصیبات پر حملوں کے الزام میں فوج کے زیرِ حراست 20 افراد کو عید سے قبل رہا کر دیا گیا ہے۔ بعض حلقے اسے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے ریلیف قرار دے رہے ہیں۔ ہمارے نمائندے ضیا الرحمان کی رپورٹ خالد حمید کی زبانی ۔۔۔ پروگرام ہے خبروں سے آگے
پاکستان پچھلے کچھ عرصے سے متواتر دہشت گرد حملوں کی لپیٹ میں ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ ان کی سرزمین دہشت گردوں کے استعمال میں نہیں لیکن ماضی میں بھی یہ دہشت گرد افغانستان میں روپوش ہوتے رہے ہیں۔ نفیس ٹکر اور سید فخر کاکا خیل کی رپورٹوں کے ساتھ خالد حمید ۔۔۔پروگرام ہے خبروں سے آگے
ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن نے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے جسے صدر ایردوان کے لیے بڑا دھچکا قراردیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق 70 فی صد تک افراطِ زر اور مقامی کرنسی کی تیزی سے گرتی ہوئی قدرسے پیدا معاشی حالات حکمران جماعت کی مقبولیت میں کمی کا باعث بنے۔۔ تجزیاتی رپورٹوں کے ساتھ خالد حمید
مزید لوڈ کریں