رسائی کے لنکس

روس: آندھی اورموسلہ دھاربارش، 103 ہلاک


جنوبی روس میں آنے والا سیلاب
جنوبی روس میں آنے والا سیلاب

حکام نے بتایا ہےکہ آندھی، سیلاب اور پہاڑی تودے گرنےکے نتیجے میں علاقے کے ہزاروں مکین متاثر ہوئے ہیں

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کےجنوبی کراسنودرسکی کےخطے میں دو روز سے جاری طوفان اور موسلہ دھار بارش کے سلسلے کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں کےباعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 103 تک پہنچ گئی ہے۔

ہفتے کے روز حکام نے بتایا کہ آندھی، سیلاب اور پہاڑی تودے گرنےکے نتیجے میں علاقے کے ہزاروں مکین متاثر ہوئے ہیں، اور پانی کےتیز ریلے کے باعث کچھ کاریں الٹ گئی ہیں یا بہہ گئی ہیں، جب کہ علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہو گئی ہے۔

رائٹرز خبر رساں ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ روس کےبحیرہٴ اسود کی سب سے بڑی بندرگاہ، نووروسک میں طوفان کے بعد ہفتے کو خام تیل کی نقل و حمل کا کام بند کر دیا گیا۔

ایک سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے، تاکہ لوٹ مار کے امکانی واقعات کو روکا جاسکے۔
XS
SM
MD
LG