رسائی کے لنکس

شام : دمشق میں کار بم دھماکہ ، ایک شخص ہلاک

  • واشنگٹن

شام کے دارالحکومت دمشق میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب ایک طاقت ور بم دھماکے میں کم ازکم ایک شخص کے ہلاک ہوگیاہے۔

شام کے سرکاری میڈیا نے دھماکے کو دہشت گرد حملہ قراردیاہے۔

شام کی حزب اختلاف کسی قسم کی دہشت گردی سے تعلق کو مسترد کرتی ہے ، لیکن سنی انتہاپسند تنظیم جبہ النصرہ ماضی میں اس طرح کے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرتی رہی ہے۔

پولیس ہیڈکوارٹرز کے نزدیک ہونے والا یہ بم دھماکہ ، حالیہ دنوں کے کئی دھماکوں اور خودکش حملوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے، جن میں سیکیورٹی اہل کارروں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیاتھا ۔

ان حملوں کے نتیجے میں ملک کے اندر بے چینی اور خوف و ہراس میں اضافہ ہورہاہے۔
XS
SM
MD
LG