رسائی کے لنکس

بارودی سرنگ کے دھماکے میں نو شہری ہلاک


بارودی سرنگ کے دھماکے میں نو شہری ہلاک
بارودی سرنگ کے دھماکے میں نو شہری ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں جمعے کے روز بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک مسافر بس میں سوار چار خواتین اور تین بچوں سمیت نو شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ضلع مائیوندکے قریب اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیورنے سڑک کا کچھ حصہ خراب ہونے کی وجہ سے متبادل راستہ اختیار کیا۔

دھماکے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جن کو افغانستان میں تعینات بین الاقوامی سکیورٹی فورسز کے زیر انتظام ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ چند ماہ میں طالبان جنگجوؤں نے قندھار میں متوقع اتحادی افواج کے ایک بڑے آپریشن کے پیش نظر افغانستان کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔

جون کے مہینے میں اب تک کم از کم 30 غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے20 کا تعلق امریکہ سے ہے۔

بدھ کے روز قندھار شہر کے ایک نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب میں ہوئے ایک خودکش حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ اسی روز طالبان شدت پسندوں نے ایک امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس میں چارامریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے سربراہ جنرل سٹینلی میکرسٹل نے ایک روز قبل برسلزمیں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ قندھار میں کارروائی کے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے سست روی کا شکار ہو سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG