رسائی کے لنکس

شمال مشرقی افغانستان میں طالبان جنجگوؤں نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے چار اہلکاروں کو ہلاک اور 16 کو اغواء کر لیا ہے۔

بدخشاں صوبے کے نائب گورنر شمس الرحمن نے جمعرات کے روز بتایا کہ فیض آباد ضلع کی مرکزی شاہراہ پر قائم اس چوکی کا قبضہ بحال کرنے کے لیے مزید نفری بھجوا دی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ طالبان نے بدھ کی شب یہ حملہ وسط ایشیائی ریاستوں کے عسکریت پسندوں کی مدد سے کیا اور اس میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

بدخشان افغانستان کے شمال مشرق میں ایک دور دراز صوبہ ہے جس کی سرحدیں پاکستان، تاجکستان اور چین سے ملتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG