رسائی کے لنکس

افغانستان میں ایک امریکی فوجی ہلاک


افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ سڑک پر نصب بم پھٹنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو مشرقی افغانستان میں پیش آیا۔ واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں شدت پسندوں کی طرف سے دیسی ساختہ بموں کے ذریعے تشدد کے ایسے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور سال2001ء میں امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کی افغانستان آمد کے بعد سے گزشتہ سال ان فوجوں کے لیے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG