رسائی کے لنکس

افغانستان: عسکریت پسندوں کے حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک


افغانستان: عسکریت پسندوں کے حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک
افغانستان: عسکریت پسندوں کے حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے جنوب میں عسکریت پسندوں کے حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

صوبہ ہلمند کے مرکزی شہر لشکر گاہ میں مقامی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو علی الصباح اس وقت پیش آیا جب عسکریت پسندوں نے پولیس کی ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔ واقعے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ ایک لاپتہ ہے۔

ایک روز قبل لشکر گاہ میں ہی ایک پولیس اسٹیشن کے باہر ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

اس واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

XS
SM
MD
LG