رسائی کے لنکس

القاعدہ نے الیبی کی موت کی تصدیق کردی


ایمن الزاوہری (فائل)
ایمن الزاوہری (فائل)

امریکی حکام نے جون میں پاکستان کے قبائلی خطے شمالی وزیرستان میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں الیبی کے مارے جانے کا اعلان کیا تھا.

القاعدہ نے منگل کو پہلی مرتبہ تصدیق کی ہے کے تنظیم کا ایک آزمودہ کمانڈر ابو یحیٰی الیبی رواں سال ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

امریکہ میں ستمبر دو ہزار گیارہ میں کیے گئے حملوں کے گیارہ سال مکمل ہونے پر ویب سائیٹس کے ذریعےجاری کردہ ویڈیو پیغام میں القاعدہ کے مفرور رہنما ایمن الزواہری نے الیبی کی موت کی تصدیق کی ہے۔

نائن الیوون کی برسی کے لیے یہ ویڈیو پیغام مبینہ طور پر ماہ رمضان میں فلم بند کیا گیا تھا۔

امریکی حکام نے جون میں پاکستان کے قبائلی خطے شمالی وزیرستان میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں الیبی کے مارے جانے کا اعلان کیا تھا۔

ابو یحیحی الیبی (فائل فوٹو(
ابو یحیحی الیبی (فائل فوٹو(



اس کامیابی کو مئی 2011ء میں ایبٹ آباد میں اُسامہ بن لادن کی خفیہ امریکی آپریشن میں ہلاکت کے بعد القاعدہ کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا۔

الیبی افغانستان میں ایک انتہائی محفوظ سمجھی جانے والی امریکی جیل سے 2005ء میں فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔ اُس کی ہلاکت پر امریکی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے لیے اپنے اس باصلاحیت جنگجو کمانڈر کا متبادل تلاش کرنا بہت مشکل ہوگا۔
XS
SM
MD
LG