رسائی کے لنکس

ویت نام، انڈونیشیا میں شدید بارشوں سے تباہی، 140 افراد ہلاک


ویت نام، انڈونیشیا میں شدید بارشوں سے تباہی، 140 افراد ہلاک
ویت نام، انڈونیشیا میں شدید بارشوں سے تباہی، 140 افراد ہلاک

ویت نام اور انڈونیشیا میں گذشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ہے۔

وسطی ویت نام میں اب تک کم از کم اڑتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کی دوسرے علاقوں تک رسائی ممکن نہیں۔ ان افراد کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے خوراک اور دیگر اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارہ سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

ادھر مشرقی انڈونیشیا میں واسیئور نامی ساحلی قصبے پر مٹی کا تودا گرنے سے کم از کم نوے افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے بدھ کو ایک بیان میں اس المناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

دریں اثنا چین کے سرکاری خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی جزیرے ہائی نان میں کئی روز سے جاری موسلادھار باشوں کے باعث تقریباً ساڑھے پانچ سو دیہات زیر آب آگئے ہیں تاہم یہاں سے ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG