رسائی کے لنکس

نائجیریا میں جیل توڑنے کی کوشش ناکام، 21 ہلاک


فائل
فائل

قیدیوں کے حملے پر جیل خانے کے دوسرے محافظوں نے جوابی کاروائی کی جس کے دوران دونوں جانب سے ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

نائجیریا میں شدت پسند تنظیم 'بوکو حرام' کے مبینہ کارکنوں کی جانب سے ایک سرکاری جیل توڑنے کی کوشش اور محافظوں کی مزاحمت کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کےمطابق واقعہ اتوار کی رات دارالحکومت ابوجا میں قائم خفیہ پولیس کے صدر دفتر میں موجود جیل خانے میں پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ 'بوکو حرام' سے تعلق کے شبہ میں حراست میں لیے جانے والے افراد نے اس وقت ایک سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا جب وہ انہیں کھانا دینے ان کی بیرک میں گیا۔

قیدیوں کے حملے پر جیل خانے کے دوسرے محافظوں نے جوابی کاروائی کی جس کے دوران دونوں جانب سے ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں کتنے قیدی اور کتنے قید خانے کے محافظ ہیں۔

خیال رہے کہ نائجیریا میں شدت پسندوں کی جانب سےجیل توڑنے کے واقعات عام ہیں۔ دو ہفتے قبل ہی 'بوکو حرام' کے جنگجووں نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں قائم فوجی مرکز پر حملہ کرکے درجنوں قیدیوں کو چھڑا لیا تھا۔ تاہم کئی قیدی فرار کی کوشش کے دوران محافظوں کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔

شدت پسند تنظیم 'بوکو حرام' نائجیریا میں 2009ء سے سرگرم ہے اور اب تک اس کی کاروائیوں میں ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG