رسائی کے لنکس

کینیا کو شکست: آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں


کینیا کو شکست: آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں
کینیا کو شکست: آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں

اتوار کو بنگلور میں عالمی کپ کرکٹ کے ایک میچ میں دفاعی چمپین آسٹریلیا، کینیا کو 60رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کپتان رِکی پونٹنگ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر324رنز بنائے۔

جواب میں کینیا کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 50اووروں میں 264رنز بنا سکی، جِس میں کینیا کے کولنز بویا کے 98رنز ناٹ آؤٹ شامل ہیں۔

اِس سے قبل، مائیکل کلارک نے 80 گیندوں پر93، بریڈ ہیڈن نے79 گیندوں پر 65 اور گھٹنے کی چوٹ سے صحت یاب ہوکر ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے والے مڈل آرڈر بلے باز مائیکل ہِسی نے 43 گیندوں پر54 رنز بناکر آسٹریلیا کو ایک بڑا ہدف حاصل کرنے میں مدد کی۔

کینیا کی طرف سے اودھی آمبو نے 57 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

سال 1999ء میں عالمی کپ جیتنے کے بعد سے آسٹریلیا کرکٹ کے اِن سب سے بڑے مقابلوں میں آج تک کوئی میچ نہیں ہارا ۔

بنگلور میں کھیلے جانے والے اِس میچ کی خاص بات مڈل آرڈر آسٹریلوی بلے باز مائیکل ہسی کی ٹیم میں واپسی ہے۔ وہ فاسٹ باؤلر ڈگ بولنگر کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں اور آسٹریلیا سے بھارت پہنچتے ہی اُنھیں اُن کے بھائی ڈیوڈ ہسی کی جگہ کینیا کے خلاف میچ کھلایا گیا۔

مائیکل ہسی حالیہ برسوں میں آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ لائن میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے اُنھیں عالمی کپ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ تاہم آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کے مطابق اب وہ مکمل طور پر فِٹ ہیں۔

کینیا نے عالمی کپ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔

XS
SM
MD
LG