رسائی کے لنکس

ملتانی نوجوان کی بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی


ملتانی نوجوان کی بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی
ملتانی نوجوان کی بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی

ملتان کی عمومی وجہ شہرت بے شک گرد، گدا اور گرمی ہوں لیکن آج کل ملتان ایک اور حوالے سے دنیا بھر میں شہرت کا باعث بن اور وہ ہے ایک ملتانی نوجوان اظہر حیدری جو بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی کرکے نہ صرف اپنے شہر کو مزید شہرت بخش گیا ہے بلکہ خود بھی راتوں رات مشہور ہوگیا ہے۔ ٹی وی ،اخبارات اورانٹرنیٹ سمیت تمام پاکستانی ذرائع ابلاغ اظہر حیدری کی شادی کی خبروں سے بھرے پڑے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ بھارت ، متحدہ عرب امارات، فرانس، چین، اسپین اور دیگر یورپی و مغربی زبانوں میں شائع ہونے والے اخبارات نے بھی اس شادی کو نمایاں کوریج دی ہے۔

دلہن
دلہن

21 سالہ اظہر حیدری ملتان کے قریبی علاقے کا رہنے والا ہے ۔ اتوار کی شب اس کی ایک شادی اپنی پھوپی زاد حمیراسے ہوگئی جبکہ دوسری شادی اس کی چچا زاد سے آج ہورہی ہے۔ یعنی اظہرصرف چوبیس گھنٹے کے اندر اندر بیک وقت دو بیویوں کا "اکلوتا "شوہر بن جائے گا۔

ملتانی نوجوان کی بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی
ملتانی نوجوان کی بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی

اظہر ، پیشے کے اعتبار سے حکیم ہے اور ایک مطب چلاتا ہے۔ اس کی نو بہنیں ہیں ۔ اس کے خاندان میں اکثر شادیاں بچپن میں ہی طے کردینے کا رواج ہے۔ اس کی شادی بھی بچپن میں ہی اس کی پھوپی زاد 28 سالہ حمیرا قاسم سے طے کردی گئی تھی، مگر بڑا ہوتے ہی اظہراپنی چچازاد ر21 سالہ رومانہ اسلم کو پسند کر بیٹھا ۔ اسے خدشہ تھا کہ اگر اس نے حمیرا سے شادی کرنے سے انکار کردیا تو کہیں خاندانی تنازعات نہ کھڑے ہوجائیں ، لہذا اس نے بیک وقت دونوں لڑکیوں سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کمال کی بات یہ ہے کہ تینوں گھرانوں کو اس پر کوئی اعتراض نہ ہوا جو ایک غیر معمولی بات ہے۔

پاکستان کے تقریباً تمام ٹی وی چینلز نے اظہر کی شادی کو اپنی کوریج کا حصہ بنایا اور شادی کی زیادہ تر تمام تقریبات کو اپنی نشریات میں دکھایا۔ عموماً شاذونادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص بیک وقت دوشادیاں کرے۔ ان شادیوں پر سب سے پہلا اعتراض خود لڑکی یا بیوی کو ہوتا ہے، مگر اظہر کے معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔

اظہر کی دونوں دلہنوں کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد ایک دوسرے سے سمجھوتا کرلیں گی اور دوبہنوں یا دوستوں کی طرح مل جل کر رہیں گی۔ خصوصاً رومانہ اسلم کا کہنا ہے کہ اسے اپنے شوہر کی ایک اور بیوی ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

پاکستانی معاشرے میں اس کی بہت کم مثالیں ہیں کہ دولڑکیاں ایک شوہر کے ساتھ ایک ہی چھت تلے خوشی خوشی رہ رہی ہوں۔ اظہر کاکہنا ہے کہ وہ نہ صرف دونوں کو ایک ساتھ رکھے گا بلکہ دونوں کو برابری کے حقوق دیتے ہوئے خوش بھی رکھے گا۔

ایک ساتھ دوشادی پر تمام رشتہ داروں اور دوستوں نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی تمام رسومات میں بھرپور شرکت کی۔ شادی پر اظہر مجید کی 9 بہنوں نے بھی انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اظہرحکومتی خرچ پر بیرون ملک ہنی مون منانے کا بھی خواہشمند ہے ۔ ساتھ ساتھ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ اس کی نوبہنوں کی شادی کی ذمے داریوں میں بھی حکومت اس کی مالی امداد کرے۔ ایک ٹی وی انٹرویومیں اس نے حکومت سے مدد کی باقاعدہ اپیل بھی کی۔

XS
SM
MD
LG