رسائی کے لنکس

بن لادن کے مطلوبہ مجرم کے اشتہار پر ہسپانوی رکن پارلیمنٹ کی تصویر


القاعدہ
القاعدہ

جہاں تک القاعدہ کے 52 سالہ لیڈر کا معاملہ ہے تو تصویروں میں وہ ایک ایسا بوڑھا بن لادن دکھائى دیتا ہے ، جس کے بال اب سفید ہوتے جارہے ہیں

امریکی عہدے داروں نے حکومت ایک ویب سائٹ اوسامہ بن لادن کی اُس تصویر کو ہٹا دیا ہے، جس میں ڈیجی ٹل طریقے سے تبلیاں لاکر یہ دکھانے کی کوشش کی گئى تھی کہ القاعدہ کے لیڈر کی عمر کس طرح بڑھ رہی ہے۔

لیکن اس کی بجائے بدلی ہوئى تصویر میں سپین کے ایک سیاست داں کی شباہت کی وجہ سے ایک تنازع شروع ہوگیا۔

امریکہ میں چھان بین کے وفاقی بیو رو یا ایف بی آئى کے ایجنٹوں نے یہ جاننے کے لیے کہ القاعدہ کے لیڈر اوسامہ بن لادن اور دوسرے 17 چوٹی کے دہشت گردوں کی شکلیں اس وقت کیسی دکھائى دیتی ہوں گی، ڈیجی ٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے اُن کی نئى تصویریں بنائی تھیں ۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ یہ دکھانے کے لیے کہ کوئى مشتبہ شخص اپنی شروع کی تصویروں میں جیسا دکھائى دیتا تھا، اب کئى برس گزر جانے کے بعد اُس کی شکل کیسی ہوسکتی ہے ، چہرے پر گزرتے ہوئےوقت کے اثرات کو ظاہر کرنے والی بہت جدید ڈیجی ٹل تیکنیک سے کام لیا گیا ہے۔

جہاں تک القاعدہ کے 52 سالہ لیڈر کا معاملہ ہے تو تصویروں میں وہ ایک ایسا بوڑھا بن لادن دکھائى دیتا ہے ، جس کے بال اب سفید ہوتے جارہے ہیں۔

لیکن ایف بی آئى کے ایک تیکنیکی کارکن نے یہ تصویر بنانے کے لیے سپین کے ایک رکن پارلیمنٹ کی فوٹو کے کچھ حصّوں کو استعمال کیا تھا۔بعد میں ایف بی آئى نے کہا کہ اُس کارکن نے انٹر نیٹ پر بن لادن سے ملتی شکلیں تلاش کرتے ہوئے غیر دانستہ طور پر سپین کے رکن پارلمنٹ گیسپر یاماسارے کی ایک تصویر کو چُن لیا تھا۔

اب “بوڑھے” بن لادن کی تصویر کو امریکی محکمہ خارجہ کی “ انعامات برائےانصاف” نامی اُس ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، جس میں القاعدہ کے چوٹی کے لیڈروں کو پکڑ لینے یا ہلاک کردینے پر لاکھوں ڈالر کے انعامات کی پیش کش کی گئى ہے ۔

سپین میں یونائیٹڈ لیفٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گیسپر یاماسارے نے ایک اشتہاری مجرم کے پوسٹر میں اپنی تصویر کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یاماسارے نے یہ بھی کہا ہے کہ اس پوسٹر کی وجہ سے سفر کے دوران اُن کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔میڈرڈ میں امریکی سفارت خانے نے اُن سے اِ س واقعے پر معذرت کی ہے۔

XS
SM
MD
LG