رسائی کے لنکس

برما میں دو بم دھماکے


برما میں دو بم دھماکے
برما میں دو بم دھماکے

برما حکومت کے ایک عہدے دار نے کہاہے کہ جمعے کے روز دو بم دھماکے ہوئے ، جن میں سے ایک بم انتظامی دارالحکومت میں پھٹا جب کہ دوسرے بم کاہدف ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہر تھا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ پہلا دھماکہ منڈالی شہر میں ہوا ، اس دھماکے میں ہونے والے نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے، جب کہ علاقے میں رہنے والوں کا کہناہے کہ دھماکے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

دوسرا دھماکہ کچھ وقفے کے بعد انتظامی دارالحکومت ناپیداو میں ہوا۔ ایک عہدے دار نے، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کہاہے کہ اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

برما کی حکومت نے اس ماہ دارلحکومت اور پچھلے مہینے ایک مسافر گاڑی میں ہونے والے بم دھماکوں کا الزام نسلی کرن باغیوں پر لگایاتھا۔ مسافر گاڑی کے دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG