رسائی کے لنکس

پاکستان: بس حادثے میں 23 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

مسافروں سے بھری بس لاہور سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ شیخوپورہ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ہفتہ کو ایک بس حادثے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق مسافروں سے بھری بس لاہور سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ شیخوپورہ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نا رکھ سکا اور سڑک کنارے کھمبے سے ٹکرانے بعد گاڑی الٹ گئی۔

بیشتر مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ بعض نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

زخمیوں کو امدادی کارکنوں اور شہریوں نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پاکستان میں سڑک پر حادثوں کی بڑی وجوہات غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور تیزی بتائی جاتی ہیں۔
XS
SM
MD
LG