رسائی کے لنکس

کینیڈا: چین کو انتہائی مطلوب مبینہ اسمگلر ملک بدر


کینیڈا: چین کو انتہائی مطلوب مبینہ اسمگلر ملک بدر
کینیڈا: چین کو انتہائی مطلوب مبینہ اسمگلر ملک بدر

کینیڈا نے چین کو اربوں ڈالر کی اسمگلنگ کے الزام میں انتہائی مطلوب ایک اسمگلر کو ملک بدر کردیا ہے۔

لائی چینجشنگ کو جمعہ کو کینیڈا سے ایک پرواز پر سوار کرا دیا گیا۔ وہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ملک بدری کے خلاف مقدمہ لڑرہا تھا۔

کینیڈا کی ایک عدالت نے جمعرات کو لائی کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

چین کی وزارت خارجہ نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر خارجہ جان بائرڈ نے رواں ہفتے چین میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ انھوں نے چین کے حکام سے لائی کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔

لائی 1999 میں اپنی بیوی اور بچوں سمیت چین سے کینیڈا بھاگ آیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف سیاسی محرکات کی بنا پر مقدمات بنائے گئے ہیں جس پر اسے چین میں سزائے موت ہو سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG