رسائی کے لنکس

اظہار افسوس، سندھ اسمبلی میں شمعیں روشن


گذشتہ روز اسماعیلی برادری کی بس پر نامعلوم افراد کے حملے میں بڑی تعداد ہلاکتوں کے واقع پر جہاں پوری قوم سوگوار ہے، وہیں سندھ صوبائی اسمبلی کے اراکین نے واقعے میں جاں بحق ہونےوالے افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کیں۔

رکن اسمبلی، مہتاب اکبر راشدی نے ’وی او اے‘ سے گفتگو میں بتایا کہ 'سندھ اسمبلی کے تمام اراکین اسماعیلی برادری سے ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ہم آج یہاں اسلئے جمع ہوئے ہیں کہ ہم اپنا یہ پیغام لوگوں تک پہنچا سکیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اراکین سندھ اسمبلی اسماعیلی برادری کو پیش آنے اس واقعے پر شدید افسردہ ہین۔ ہم انھیں اقلیتی برادری نہیں، بلکہ اسماعیلی پاکستانی سمجھتے ہیں‘۔

تقریب کے دوران، رکن سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کی رہنما، ارم عباسی نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کے احاطے میں شمعیں روشن کرنے کا مقصد

سندھ اسمبلی
سندھ اسمبلی

ہمیں یہ بتانا ہے کہ ہم اسماعیلی برادری کے ہلاک ہونےوالے افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہمیں بھی اتنا ہی افسوس ہے جتنا اس سانحے سے پوری قوم سوگوار ہوئی ہے‘۔

جمعرات کی شام سورج غروب ہوتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنےوالےاراکین سندھ اسمبلی کی ایک بڑی تعداد اسمبلی بلڈنگ کے احاطے میں جمع ہوئی اور کراچی بس حملے میں ہلاک ہونےوالے اسماعیلی برادری کے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت تمام اراکین سندھ اسمبلی نے

کراچی
کراچی

دہشتگردی کی اس کاروائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدام لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بھی شہر کے جناح گراونڈ میں اسماعیلی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز کراچی کے صفورہ چورنگی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے اسماعیلی برادری کی مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جسمیں 45 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG