رسائی کے لنکس

چین میں گاڑی الٹنے سے 21 افراد ہلاک


چین میں گاڑی الٹنے سے 21 افراد ہلاک
چین میں گاڑی الٹنے سے 21 افراد ہلاک

چین میں حکام نے بتایا ہے کہ ریلوے کے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے مزدروں کی ایک گاڑی الٹنے سے کم ازکم 21 مزدور ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی صبح پیش آیا جب مزدور چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں ریلوے کے تعمیراتی منصوبے پر کام کے لیے جا رہے تھے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گاڑی میں حادثے کے وقت کتنے مزدور سوار تھے۔

XS
SM
MD
LG