رسائی کے لنکس

چین کے تیار کردہ مسافر جیٹ طیارے کی آزمائشی پرواز


ابتدائی طور پر چین کا یہ منصوبہ تھا کہ اس طیارے کی آزمائشی پروازیں اور ٹیسٹ 2014 میں مکمل ہو جائیں گے، جب کہ 2016 تک اسے فروخت کیا جائے گا۔

چین میں تیار کردہ پہلے بڑے مسافر طیارے نے جمعہ کو آزمائشی پرواز کی۔

چین میں اسے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیوں کہ بیجنگ کے طویل المدت اہداف کے مطابق اُس کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ مسافر طیارہ سازی کی صنعت کا حصہ بنے کیوں کہ اب تک مغربی ممالک ہی اس میں شامل ہیں۔

چین کے طیارے ’’سی 919‘‘کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ’ائیر بس اے320‘ اور بوئنگ 737 ہی کی قسم کا مسافر طیارہ ہے۔

ابتدائی طور پر چین کا یہ منصوبہ تھا کہ اس طیارے کی آزمائشی پروازیں اور ٹیسٹ 2014 میں مکمل ہو جائیں گے، جب کہ 2016 تک اسے فروخت کیا جائے گا۔

لیکن طیارے کی تیاری کے دوران تکنیکی مسائل کے سبب اس کام میں دیر ہوتی رہی۔

اگر یہ آزمائشی پرواز کامیاب رہی تو سرکاری طیارہ ساز کمپنی ’کمرشل ائیر کرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹیڈ‘، چین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور بین الاقوامی اداروں سے سرٹیفیکیشن کے لیے رجوع کرے گی۔

XS
SM
MD
LG