رسائی کے لنکس

چین: اسکول پر حملے میں نو طالب علم زخمی


A boy is comforted outside Sandy Hook Elementary School after a shooting in Newtown, Connecticut, December 14, 2012.
A boy is comforted outside Sandy Hook Elementary School after a shooting in Newtown, Connecticut, December 14, 2012.

چین کے سرکاری میڈیا نے کہا کہ جنوبی چین کے ایک ووکیشنل سکول میں کم ازکم نو طالب علم اس وقت زخمی ہوگئے جب مقامی نوجوانوں کے ایک گروپ نے ان پر چاقوؤں سے حملہ کیا۔

یہ واقعہ بدھ کی صبح قصبے ہائیکو کے ہائنن انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پیش آیا۔

میڈیا کی خبروں کے مطابق ان طالب علموں کے مقامی نوجوانوں سے اس پہلے بھی جھگڑے ہوچکے تھے جنہوں نے بعد طالب علموں کے ہوسٹل میں گھس کران پر حملہ کیا۔

چین کے سکولوں میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات کےایک سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ تھا۔ مارچ کے مہینے سے اب تک ایسے کم ازکم چھ واقعات پیش آچکے ہیں جن میں کچھ ہلاکت خیز تھے۔

XS
SM
MD
LG