رسائی کے لنکس

چین: مشتبہ افراد کی خفیہ حراست سے متعلق قانون کی منظوری


چین کی پارلمینٹ نے جرائم ’’کریمنل لاز‘‘ سے متعلق قوانین میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کا مقصد مشتبہ افراد کو خفیہ طور پر زیر حراست رکھنے کے پولیس کے اختیارات کو محدود کرنا ہے۔

اس بل کی منظوری چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے آخری اجلاس میں بدھ کو دی گئی۔

قانون سازوں نے مشتبہ افراد کو خفیہ مقامات پر تحویل میں رکھنے کو قانونی اقدام قرار دینے کے مجوزہ منصوبے کو رد کرتے ہوئے نئے قانون کی منظوری دی۔ یہ فیصلہ پولیس کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عوامی ردعمل میں اضافے کے بعد کیا گیا۔

لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ قانون پولیس کو اب بھی اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ دہشت گردی یا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مرتکب مشتبہ افراد کو خفیہ طور پر اپنی تحویل میں رکھ سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG