رسائی کے لنکس

چین حالیہ کشیدگی بھلا کر امریکہ سے تعلقات میں بہتری کا خواہاں


چین حالیہ کشیدگی بھلا کر امریکہ سے تعلقات میں بہتری کا خواہاں
چین حالیہ کشیدگی بھلا کر امریکہ سے تعلقات میں بہتری کا خواہاں

چینی وزیر خارجہ ینگ جی چی نے اتوار کو صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کو حالیہ کشیدگی بھلا کر دوطرفہ تعلقات کو معمول پرلانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ اُنھوں نے ایک بار پھر کہا کہ اُن کا ملک تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور گذشتہ ماہ صدر باراک اوباما کی تبت کے جلاوطن رہنما دلائی لاما سے ملاقات کی امریکی پالیسی کی مخالفت کرتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اِن واقعات نے دو طرفہ تعلقات کو بُری طری متا ثر کیا ہے لیکن چین اِس کا ذمہ دار نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکہ کو تبت اور تائیوان کے معاملات پر چین کے مفادات کا احترام کرنا چاہیے اور انھیں یقین ہے کہ واشنگٹن چینی مفادات اور بڑے خدشات سے بخوبی آگاہ ہے۔

چین نے جنوری میں امریکہ کے ساتھ فوجی تبادلوں کو اُس وقت معطل کردیا جب امریکی انتظامیہ نے تائیوان کو چھ اعشاریہ چارارب ڈالر مالیت کا جدید اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان کیا۔

چینی حکومت نے ایسی امریکی کمپنیوں پر پابندیوں کی دھمکی بھی دی تھی جو تائیوان کو ہتھیار بیچنے کے اس معاہدے میں شامل ہیں لیکن ابھی تک اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG