رسائی کے لنکس

چین: بدعنوانی کے الزامات پر میئر برطرف


سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق جی جیانیے کی برطرفی ملک میں جاری انسداد بدعنوانی سے متعلق مہم کا ایک حصہ تھی۔

چین کے مشرقی شہر ننجنگ کے میئر کو ’’قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں‘‘ کے الزامات پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق جی جیانیے کی برطرفی ملک میں جاری انسداد بدعنوانی سے متعلق مہم کا ایک حصہ تھی۔

ژنہوا نے میئر کی طرف سے مبینہ خلاف وزریوں کی تفیصلات نہیں بتائیں لیکن عمومی طور پر یہ اصطلاح بدعنوانی کی کسی بھی قسم کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

جی چین کے اہم شہر میں ننجنگ کیمونسٹ پارٹی کے نائب سربراہ بھی ہیں اور ان کی برطرفی پارٹی کے اس اعلان کے دو دن بعد عمل میں آئی کہ ان کے خلاف تحقیقات شروع کی جا رہی ہیں۔

چین کے صدر ژی جنپنگ اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ ملک کے طول و عرض میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG