رسائی کے لنکس

ایشیا کپ جیتنے کے لیے سری لنکا کو 269رنز درکار


ایشیا کپ جیتنے کے لیے سری لنکا کو 269رنز درکار
ایشیا کپ جیتنے کے لیے سری لنکا کو 269رنز درکار

سری لنکا میں جاری دسویں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جمعرات کو دمبولا میں دفاعی چیمپیئن سری لنکااور بھارت کے مابین کھیلا جارہا ہے جس میں بھار ت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورزمیں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر268 رنز بنائے ہیں۔

بھارت کی طرف سے کارتھِک 66رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکن باؤلر ملنگا اور کندمبے نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ کالوسیکارا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

اس چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے اپنے لیگ میچوں میں شکست کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ سے خارج ہوچکے تھے۔ سری لنکا اگر یہ میچ جیتتا ہے تو یہ ایشیا کپ میں اس کی مسلسل تیسری کامیابی ہوگی۔

XS
SM
MD
LG