رسائی کے لنکس

پاکستان کے خلاف آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان


Australia's George Bailey
Australia's George Bailey

ایک روزہ میچوں کی قیادت مائیکل کلارک کریں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کے کپتان جارج بیلے ہوں گے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے کرکٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اگست کے اواخر میں شروع ہونے والی اس سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقومی میچ کھیلے جائیں گے۔

ایک روزہ میچوں کی قیادت مائیکل کلارک کریں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کے کپتان جارج بیلے ہوں گے۔

ایک روزہ میچوں میں شین واٹسن اور بین ہلفنہاس شامل نہیں ہیں جب کہ کیلم فرگوسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 28 اگست کو شارجہ میں جب کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔
XS
SM
MD
LG