رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے چار وکٹوں پر 415 رنز


پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے چار وکٹوں پر 415 رنز
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے چار وکٹوں پر 415 رنز

چٹاگانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے کھیل ختم ہونے تک چار وکٹوں کے نقصان پر 415 رنز بنائے۔

یونس خان 96 اور اسد شفیق 40 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

ہفتہ کو مہمان ٹیم نے پہلے دن کے ااسکور بغیر کسی نقصان کے 132 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو ابتدائی بلے باز محمد حفیظ 78 اور توفیق عمر 53 رنز کے ساتھ میدان میں اترے۔ توفیق عمر 61 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ 113 اور اظہر علی 26 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق 20 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

جمعہ کو پاکستان نے ٹاس جیت کے بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم شروع ہی سے مشکلات کا شکار نظر آئی۔

پوری ٹیم 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ناصر حسین 41 رنز کے ساتھ اس اننگز کے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی طرف سے سعید اجمل اور عبدالرحمن نے تین،تین جبکہ عمر گل اور اعزاز چیمہ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان واحد ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کلین سویپ کرچکا ہے۔

XS
SM
MD
LG