رسائی کے لنکس

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگینڈ کی فتح


دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگینڈ کی فتح
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگینڈ کی فتح

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوروں میں 150 رنز بنائے۔ کیریر کا آغاز کرنے والے جونی بیئرسٹو نے 57 گیندوں پر 60 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔ ان کی اننگ میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ کیزویٹر 31 رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ سکورر رہے۔پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 31 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستانی ٹیم کو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر اوپنر محمد حفیظ کی وکٹ سے محروم ہونا پڑا۔ اسد شفیق بھی صرف ایک رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ عمر اکمل نے اس موقع پر چند اچھے سٹروکس کھیلے مگر انیس کے ذاتی سکور پر وہ بھی کیچ آوٹ ہوگئے۔ اوپنراویس ضیا جنہوں نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 18 رنز بنائے تھے دوسرے میچ میں 13 گیندوں پر صرف 6 رنز ہی بنا سکے۔ شعیب ملک بھی ٹیم کے سکور میں صرف 13 رنز بنا پائے۔ اس طرح انگلش باولرز نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو بے بس کر دیا اور ایک موقع پر پاکستان کے 6 کھلاڑی بشمول کپتان مصباح الحق کے صرف 76 پر آوٹ ہو چکے تھے تاہم سیریز میں پہلی بار کریز پر آنے والے حماد اعظم نے شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر تیزی سے رنز میں اضافہ کیا۔ لیکن وہ 21 رنز بنا کر بھوپارا کی گیند پر باونڈری پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ آفریدی 25 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ وہ آوٹ ہونے والے پاکستان کے آخری کھلاڑی تھے۔ پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 112 رنز ہی بنا سکی۔ فن نے تین، سوان اور براڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔انگش کھلاڑی جونی بیئرسٹو کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے اور اگلا فیصلہ کن میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG