رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا، انگلینڈ باہر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلہ دیش کے بلے باز محمود اللہ نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے جبکہ مشفیق نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 89 رنز بنا کر براڈ کا شکار بنے۔

بنگلہ دیش نے کرکٹ ورلڈ کپ کے پول اے کے ایک میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دے دی۔

پیر کو آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے بلے باز محمود اللہ نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے جبکہ مشفیق نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 89 رنز بنا کر براڈ کا شکار بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور جارڈن نے دو، دو جب کہ براڈ اور علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

276 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 48.3 اوورز میں 260 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کے بٹلر 65 اور بیل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین نے چار جبکہ تسکین احمد اور مشرقی مرتضیٰ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم عالمی کپ کے ناک آوٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

محمود اللہ کو عمدہ بلے بازی کی بدولت میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG