رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی


فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہوبارٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کی پوری ٹیم 25.4 اوورز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ کپ پول اے کے ایک میچ میں فتح حاصل کر لی ہے۔

ہوبارٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کی پوری ٹیم 25.4 اوورز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلوی باؤلروں کے سامنے اسکاٹ لینڈ کی نسبتاً کم تجربہ کار بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

اسٹارک نے چار اور کمنز نے تین جب کہ واٹسن، جانسن اور میکسویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے وارڈلا، ٹیلر اور ڈاوی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسٹارک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پول اے میں آسٹریلیا نے چھ میچوں میں سے چار میں فتح حاصل کی اور نو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ اسکاٹ لینڈ کوئی بھی میچ نہیں جیت سکا اور پول میں سب سے آخری درجے پر ہے۔

XS
SM
MD
LG