رسائی کے لنکس

انگلینڈ کو ہرا کر سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ گیا


انگلینڈ کو ہرا کر سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
انگلینڈ کو ہرا کر سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

دسویں کرکٹ عالمی کپ کا آخری کوارٹر فائنل میں ہفتہ کو سری لنکا نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ اب اس کا مقابلہ 29 مارچ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

ابتدائی بلے بازوں اپل تھرنگا نے 102 اور تلکا رتنے دلشان نے 108 رنز بنائے۔ دلشان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس سے قبل کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔ اس کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور کپتان اسٹراس 5 جبکہ این بیل 25 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ ٹراٹ 86 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ مورگن نے نصب سینچری اسکور کی۔

ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے اسپنر مرلی دھرن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ نے اپنی ٹیم کو کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جب کہ ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان سری لنکا نے کلاسیکرا کی جگہ رنگاناہیراتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیمیں 44 ایک روزہ میچوں میں آمنے سامنے آچکے ہیں جس میں سے انگلینڈ نے 23 اور سری لنکا کے 21 میچوں میں کامیابی حاصل کی جب کہ آٹھ ورلڈ کپ مقابلوں میں سے انگلینڈ نے چھ میچ جیتے ہیں۔

جمعہ کو ہونے والے تیسرے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی تھی جب کہ اس سے قبل بھارت آسٹریلیا کو اور پاکستان ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل 30 مارچ کو کھیلا جائےگا۔

XS
SM
MD
LG