رسائی کے لنکس

جمہوریہ ڈومینیکن : انتخابات میں تشدد ، پانچ افراد ہلاک


جمہوریہ ڈومینیکن : انتخابات میں تشدد ، پانچ افراد ہلاک
جمہوریہ ڈومینیکن : انتخابات میں تشدد ، پانچ افراد ہلاک

جمہوریہ ڈومینیکن میں انتخابات کے دوران سیاسی تشدد کے نتیجے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

اتوار کے روز جمہوریہ ڈومینیکن کے شہریوں نے کانگریس اور مقامی عہدے داروں کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔

انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات میں اضافے کے باوجو د صدر لائنل فرنینڈیز کی حکمران جماعت اور حزب مخالف کی ڈومینیکن لبریشن پارٹی کے حامیوں کے درمیان لڑائی پھوٹ پڑی۔

ڈومینیکن لبریشن پارٹی کو توقع تھی کہ ایسے میں کہ جب ووٹر سینیٹ کی تمام 32 اور پارلیمنٹ کی تمام 178 نشستوں کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں، اسے اس الیکشن کے نتیجے میں اقتدارپر اپنی گرفت مضبوط کرنے میں مدد ملے گی ۔

پیر کے روز کے ابتدائی نتائج سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ مسٹر فرنینڈیز کی پارٹی سینیٹ کی کم ازکم 28 نشستیں جیت رہی ہے۔ سرکاری نتائج آئندہ دنوں میں جاری کیے جائیں گے۔

ڈومینیکن کے ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل شہریوں کی تعداد تقریباً 60 لاکھ ہے۔

XS
SM
MD
LG