رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں ’20 شدت پسند ہلاک‘


اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح دتہ خیل کے گاؤں زوئی سیدگی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک مکان پر چار میزائل داغے گئے۔

پاکستان کے قبائلی شمالی وزیرستان میں مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں 20 مبینہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح دتہ خیل کے گاؤں زوئی سیدگی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک مکان پر چار میزائل داغے گئے۔

میزائل لگنے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سے متعلق آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے کیوں کہ جس علاقے میں یہ حملہ ہوا وہاں تک میڈیا کی رسائی نہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے میں ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کم از کم چھ شدت پسند مارے گئے تھے۔

پاکستان ان ڈرون حملوں کو ملک کی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی بندش کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف 15 جون سے آپریشن ’ضرب عضب‘ جاری ہے اور اس دوران ہونے والا یہ تیسرا مشتبہ امریکی ڈرون حملہ ہے۔

دتہ خیل میں ابھی زمینی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔

پاکستانی حکام یہ کہہ چکے ہیں کہ ابک ایسے وقت جب شمالی وزیرستان میں زمینی کارروائی جاری ہے، اس طرح کے میزائل حملے دہشت گردی کے خلاف حکومت کی کوششوں کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG