رسائی کے لنکس

دبئی میں بین الاقوامی ایئر شو کا آغاز


یہ پانچ روزہ ایئر شو خاص طور پر بوئنگ اور ایئربس کمپنیوں کے درمیان مقابلے کی دوڑ کا ایک اہم میدان ثابت ہوتا ہے جو اربوں ڈالر کی آرڈرز کے حصول کے لیے یہاں آتی ہیں۔

دبئی کے نئے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار کو ائیر شو کا آغاز ہوا جس میں دنیا بھر سے سول اور عسکری ہوابازی کی صعنت سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک ہزار مختلف ادارے اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔

یہ ایئر شو دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہوتا ہے۔

یہ پانچ روزہ ایئر شو خاص طور پر بوئنگ اور ایئربس کمپنیوں کے درمیان مقابلے کی دوڑ کا ایک اہم میدان ثابت ہوتا ہے جو اربوں ڈالر کی آرڈرز کے حصول کے لیے یہاں آتی ہیں۔

نمائش کے پہلے روز امریکہ میں قائم بوئنگ کمپنی کے نئے مسافر طیارے 777ایکس کی باقاعدہ رونمائی ہوئی۔ ابتدائی طور پر اتوار کو امارات کی فضائی کمپنی کے بوئنگ کو 76 ارب ڈالرز کا آرڈ دیا۔

یورپ کی کمپینی ایئر بس کو اپنے جہاز اے۔380 کی فروخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ برس ان جہازوں کے پروں میں تکنیکی نوعیت کا سقم سامنا آیا تھا۔

اس ایئر شو سے دبئی کو اپنے جدید ترین نئے ہوائی اڈے کی نمائش کا موقع بھی مل رہا ہے جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اسے سالانہ 16 کروڑ مسافروں استعمال کیا کر سکیں گے۔
XS
SM
MD
LG