رسائی کے لنکس

ابوظہبی میں طیارہ گر کر تباہ، چار امریکی ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

متحدہ عرب امارات میں عہدے داروں نے بتایا ہے کہ پیر کو العین ائیرپورٹ سے اُڑنے والا ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے اس میں سوار چاروں امریکی شہری ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے امریکی شہریوں کی بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ طیارے کے ملبے کا جائزہ لے کر اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

امارات کے عہدے دار نے بتایا کہ اُڑان بھرتے وقت طیارے میں آگ لگ گئی تھی جس کے کچھ دیر بعد وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق یہ ہوائی جہاز ریاست ٹیکساس میں قائم امریکی کمپنی ٹرپل ایس ایوی ایشن کی ملکیت تھا اور اس کمپنی کی ایک برانچ دوبئی میں بھی ہے۔

XS
SM
MD
LG