رسائی کے لنکس

پریٹی زنٹا کی نئی فلم ”عشق ان پیرس“نمائش کے لئے تیار


اس کی شوٹنگ اسی سال فروری میں شروع ہوئی تھی۔ فلم ستمبر میں ریلیز ہوگی۔ فلم کے ڈائریکٹر ہیں پریم راج جبکہ نمایاں فنکاروں میں ارجن رامپال اور فرنسیسی اداکارہ ایزابیل شامل ہیں۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریٹی زنٹا کی نئی فلم ”عشق ان پیرس“تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہی ہے۔ اس فلم میں پریٹی عام ڈگر سے ہٹ کر اداکاری کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ چونکہ اس فلم کے ساتھ ان کے کیریئر کاگہرا تعلق ہے لہذا پریٹی کو امید ہے کہ یہ کردار انہیں فن کی زندگی میں ایک نئی روح بخشے گا۔

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ”عشق ان پیرس“ میں آپ انہیں صرف اداکاری کرتے ہوئے ہی نہیں دیکھ سکیں گے بلکہ اس فلم کی ڈائریکٹر بھی وہ خود ہی ہیں۔ بطور ڈائریکٹریہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ ”عشق ان پیرس“ اسی سال 21ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

37سالہ پریٹی آخری بار سلمان خان کے ساتھ فلم ”میں اور مسز کھنہ“ میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم کے ہیروٴ سلمان خان تھے ۔ اب کافی انتظار کے بعدوہ اپنی نئی فلم ” عشق ان پیرس“ میں بھی سلمان خان کے ساتھ ہی نظرا ٓئیں گی ۔

فلم ”عشق ان پیرس“ 21ستمبر 2012ء کو ریلیز ہوگی۔ اس کی شوٹنگ اسی سال فروری میں شروع ہوئی تھی۔ فلم ستمبر میں ریلیز ہوگی۔ فلم کے ڈائریکٹر ہیں پریم راج جبکہ نمایاں فنکاروں میں ارجن رامپال اور فرنسیسی اداکارہ ایزابیل شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG