رسائی کے لنکس

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کونسلر منتخب


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہفتے کو ہونے والے مقامی کونسلوں کے انتخابات میں پہلی بار خواتین کو ووٹ ڈالنے اور ان انتخابات میں بطور امیدوار حصے لینے کی اجازت دی گئی۔

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون مکہ کی ایک میونسپل کونسل کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔

ہفتے کو ہونے والے مقامی کونسلوں کے انتخابات میں پہلی بار خواتین کو ووٹ ڈالنے اور ان انتخابات میں بطور امیدوار حصے لینے کی اجازت دی گئی۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی نے الیکشن کمیشن کے صدر اوسامہ البدر کے حوالے سے بتایا ہے کہ سلمیٰ بنت حزاب العتیبی مکہ کے مقدس شہر کی مدراکہ کی کونسل کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ان کے مخالف امیدواروں میں سات مرد اور دو خواتین شامل تھیں۔ سعودی عرب میں مطلق العنان بادشاہت کا نظام رائج ہے اور اس قدامت پسند معاشرے میں خواتین پر ڈرائیونگ نہ کرنے سمیت کئی پابندیاں عائد ہیں۔

ہفتے کو ہونے والے انتخابات میں مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔

ان انتخابات میں حصہ لینے والے 6,440 امیدواروں میں سے 900 سے زائد امیدوار خواتین تھیں جنہوں نے مختلف طرح کی مشکلات کا سامنے کرتے ہوئے ان انتخابات میں حصہ لیا۔

انتخابی مہم کے دوران خواتین امیدوار مرد ووٹروں سے براہ راست رابطہ نہیں کر سکتی تھیں۔

خواتین ووٹروں کا کہنا ہے کہ ووٹوں کے اندراج کے لیے انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت کے فقدان اور کئی طرح کی انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث رجسٹرڈ شدہ ووٹروں میں صرف 10 فیصد خواتین ہیں اور متوقع طور پر چند ایک خواتین ہی ان انتخابات میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG