رسائی کے لنکس

نازیوں کے چوری کردہ فن پاروں کی حقیقی مالکان کو واپسی


وزیر ثقافت اوریلی فلپیٹی فن پاروں کی واپسی کی تقریب میں مقرر کو سن رہی ہیں

وزیر ثقافت اوریلی فلپیٹی فن پاروں کی واپسی کی تقریب میں مقرر کو سن رہی ہیں

وزیر ثقافت اوریلی فلپیٹی کا کہنا تھا کہ فن پاروں کی واپسی ان کی ’’اخلاقی ذمہ داری‘‘ تھی۔

نازیوں کے چوری کردہ مصوری کے فن پاروں کو فرانسیسی حکومت نے ان کے حقیقی مالکان کو واپس کردیا ہے۔

وزیر ثقافت اوریلی فلپیٹی کا کہنا تھا کہ فن پاروں کی واپسی ان کی ’’اخلاقی ذمہ داری‘‘ تھی۔ ان کا یہ بیان نازیوں کی عالمی جنگ دوئم میں زیادتیوں کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

نازیوں نے یہودی اور غیر یہودی خاندانوں سے مصوری کے فن پارے قبضے میں لے لیے تھے۔

سینکٹروں کی تعداد میں چوری شدہ تصاویر فرانس کے عجائب گھر میں نمائش کے لیے آویزاں تھیں اور امید کی جارہی تھی کہ ان کے مالکان کو یہ واپس کر دی جائیں گی۔
XS
SM
MD
LG