رسائی کے لنکس

سابق فرانسیسی صدر شیراک کو خردبرد کے الزام میں سزا


سابق فرانسیسی صدر شیراک کو خردبرد کے الزام میں سزا
سابق فرانسیسی صدر شیراک کو خردبرد کے الزام میں سزا

فرانس کی ایک عدالت نے سابق صدر شیراک کو 1977ء اور 1995ء کے عرصے کے دوران، جب وہ پیرس کے میئر تھے، فنڈز کی خورد برد کے مقدمے میں قصور وار قرار دیا ہے۔ جج نے اس تاریخی مقدمے میں انہیں سنائی جانے والی سزا پر عمل درآمد معطل کرنے کا بھی حکم دیا۔

وہ 1995ء سے 2007ء تک فرانس کے صدر رہے۔

شیراک پر قائم کیے جانے والے مقدمات کا تعلق صدرات سے پہلے دور کا ہے، مگر چونکہ صدر کی حیثیت سے انہیں مقدمات کے خلاف آئینی تحفظ حاصل تھا، اس لیے ان کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی جاسکی۔

گذشہ نصف صدی سے زیادہ عرصے میں وہ مقدمات سامنا کرنے والے پہلے فرانس کے پہلے سربراہ مملکت ہیں ۔

مسٹر شیراک کے خاندان نے کہاہے کہ انہیں اس فیصلے پر شدید دکھ ہوا ہے۔

79 سالہ سابق صدر کئی بار خود پر لگائے جانے والے الزمات مسترد کرچکے ہیں۔ اپنی خراب صحت کی بنا پروہ مقدے کی کارروائی کے موقع پر عدالت میں موجود نہیں تھے۔لیکن فیصلہ سنائے جانے کے وقت ان کی بیٹی عدالت میں موجود تھی۔

XS
SM
MD
LG